Advertisement
Advertisement
Advertisement

باوضو ہو کر اداکاری کرتا ہوں، اس لیے خدا بھی ان کے کام میں برکت ڈالتے ہیں؛ نعمان اعجاز

Now Reading:

باوضو ہو کر اداکاری کرتا ہوں، اس لیے خدا بھی ان کے کام میں برکت ڈالتے ہیں؛ نعمان اعجاز

باوضو ہو کر اداکاری کرتا ہوں، اس لیے خدا بھی ان کے کام میں برکت ڈالتے ہیں؛ نعمان اعجاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میں باوضو ہو کر اداکاری کرتا ہوں اس لیے خدا بھی میرے کام میں برکت ڈالتے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بتایا کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 36 سال ہوگئے اور آج تک کسی بھی پروڈیوسر یا ہدایتکار نے اُن کے پیسے نہیں کھائے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بچوں کے پاس کینیڈین شہریت ہے جو کہ انہیں ان کے ننیال کے خاندان کی وجہ سے ملی، کیونکہ میرے بچوں کے نانا وہاں کے شہری تھے اور ان کے بچوں نے کینیڈا سے تعلیم حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وکالت کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور انہوں نے کچھ سال تک وکالت کی پریکٹس بھی کی لیکن ان کا رزق شوبز انڈسٹری میں لکھا تھا، اس لیے وہ اداکار ہی بن کر رہ گئے اور اب انہیں اداکاری کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں آتا۔

نعمان اعجاز نے کہا کہ ہم میں سے بہت سارے لوگ خدا پر کامل یقین کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن درحقیقت اس پر عمل نہیں کرتے۔

Advertisement

اداکار کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ رازق خدا ہے لیکن اس باوجود ہم انسان کو ہی رازق سمجھ بیٹھتے ہیں اور لوگوں کے آگے پیچھے پھرنے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود کو بہت ہی اللہ والا بندہ نہیں سمجھتے لیکن ان کا یقین ہے کہ ان کے تمام معاملات، ان کی کامیابی اور ان کو اچھے رزق کی فراہمی خدا کی طرف سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ باوضو ہوکر کام کرتے ہیں، خدا ان کے شوبز کے کام میں برکت ڈالتے ہیں اور وہ کام لوگوں کو پسند آجاتا ہے، ان کا رزق ایسے ہی چلتا ہے، ان کا کوئی کمال نہیں، سب خدا کا کرم ہے۔

نعمان اعجاز نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں جب بات کی تھی کہ وہ باوضو ہوکر اداکاری کرتے ہیں تو لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا، ان کے بیان پر میمز بنائی گئیں، کہا گیا کہ باوضو ہوکر نامحرم عورتوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ والد انہیں ہدایت کرتے تھے کہ اگر کوئی بھی کام کرنے نکلو تو گھر سے باوضو ہو کر نکلو تو خدا اس میں برکت ڈالتے ہیں، اسی غرض سے ہی وہ باوضو ہو کر اداکاری کرتے ہیں اور خدا ان کے کام میں برکت ڈالتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلم ’بارہویں فیل‘ سے شہرت پانے والے وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
منشیات برآمدگی کیس؛ اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر کو 15 سال کی سزا
اداکارہ مریم نفیس کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
شوبز میں ضرور واپسی کروں گی، منال خان
اداکارہ نیلم منیر شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار
اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ چل بسیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر