Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکار مشتاق خان کو اغوا کیے جانے کا انکشاف

Now Reading:

بھارتی اداکار مشتاق خان کو اغوا کیے جانے کا انکشاف

بھارتی اداکار مشتاق خان کو اغوا کیے جانے کا انکشاف

بھارتی اداکار مشتاق خان کو اغوا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

حال ہی میں بھارتی اداکار مشتاق خان کے بزنس پارٹنر شیوم یادیو نے کامیڈین کے 24 گھنٹے تک اغوا کاروں کی تحویل میں رہنے کا انکشاف کیا ہے۔

شیوم یادیو کا کہنا ہے کہ ’مشتاق خان کو میرٹھ میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے بہانے اغوا کرلیا گیا تھا، اس تقریب میں شرکت کیلئے مشتاق کو ایڈوانس پیمنٹ اور ٹکٹس تک بھیجے گئے تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’کامیڈین مشتاق خان جب دہلی پہنچے تو انہیں بذریعہ کار بجنور پہنچایا گیا جہاں پہنچ کر اغواکاروں نے مشتاق کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک کروڑ بھارتی روپے تاوان طلب کیا‘۔

بزنس پارٹنر نے کہا کہ ’اغوا کار مشتاق کو تقریباً 12 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے، اس دوران انہوں نے ایک کروڑ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا اور بلآخر وہ کامیڈین اور ان کے بیٹے کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ روپے  نکالنے میں کامیاب ہوگئے‘۔

Advertisement

شیوم یادیو نے کہا کہ ’اغوا کیے جانے کے بعد اگلی صبح فجر کی اذان سن کر مشتاق نے محسوس کیا کہ مسجد قریب ہے اور آس پاس کوئی موجود بھی نہیں لہٰذا وہ وہاں سے بھاگ نکلے، ان کا فرار کسی  ہندی فلم کے سین جیسا ہی تھا، مسجد پہنچ کر انہوں نے وہاں کے لوگوں اور پولیس کی مدد لی اور بحفاظت گھر پہنچ گئے‘۔

بزنس پارٹنر کے مطابق مشتاق خان نے اپنے اغوا ہونے سے متعلق ایف آئی آر درج کروادی ہے اور پولیس اغوا کاروں کی تلاش کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوہر رشید کے بعد علی رحمان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار
جنس تبدیل کرکے لڑکی بننے والے بھارتی کرکٹر کی کہانی نے سب کو حیران کردیا
معروف بھارتی اداکار سونو سود نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا
احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی
معروف بھارتی گٹارسٹ کی گھر سے لاش برآمد
’ 2025 میں میوزک لوورز کو پنجابی، اردو اور سرائیکی زبان میں شاندار گیت سننے کو ملیں گے ‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر