پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ زندگی کے تجربات کے بعد میں نے نماز کی اہمیت کو جانا۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے اشرف نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ میری والدہ اور خالہ ہمیں نماز کے لیے سختی سے کہتی تھیں، یہاں تک کہ کہا جاتا تھا کہ جو نماز نہیں پڑھے گا اسے کھانا نہیں ملے گا مگر ہم پھر بھی نماز پڑھنے سے کتراتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب پوری دنیا گھومنے اور زندگی کے تجربات کے بعد میں نے دل سے نماز کی اہمیت کو جانا اور بغیر کسی دباؤ کے باقاعدگی سے نماز پڑھنا شروع کی۔
انوشے اشرف نے کہا کہ کسی کو زبردستی نماز کی پابندی یا مخصوص لباس پہننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، یہ سب انسان تب ہی سمجھتا ہے جب اللہ اسے ہدایت دیتا ہے، اس لیے ہمیں دوسروں کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News