فلم ’بارہویں فیل‘ سے شہرت پانے والے بھارتی اداکار وکرانت میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی اداکار وکرانت میسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ 2025ء میں آخری بار اپنے مداحوں سے ملوں گا، پچھلے کچھ سال یقینی طور پر غیر معمولی رہے، میں بے تحاشہ حمایت پر آپ سب کا شکر گزار ہوں۔
وکرانت میسی نے لکھا کہ میں جیسے جیسے اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہا ہوں مجھے احساس ہو رہا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بطور شوہر، والد، بیٹے اور اداکار بھی مجھے اپنی کچھ ذمہ داریاں نبھانی ہیں جو میں پہلے نہیں نبھا سکا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اداکار نے لکھا کہ لہٰذا آنے والے سال 2025ء میں ہم ایک دوسرے سے آخری بار ملیں گے، اس وقت تک کے لیے جب تک مناسب وقت نہیں آ جاتا۔
انہوں نے لکھا کہ آخری 2 فلمیں اور کئی برسوں کی یادوں کے لیے ایک بار پھر شکریہ، ہمیشہ کے لیے آپ کا مقروض رہوں گا۔
یاد رہے کہ اداکار وکرانت میسی ان دنوں اپنی 2 فلموں یار جگری اور آنکھ کی گستاخیاں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News