Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکار چنکی پانڈے کا معاوضے کیلئے جنازے میں شرکت کا اعتراف

Now Reading:

معروف بھارتی اداکار چنکی پانڈے کا معاوضے کیلئے جنازے میں شرکت کا اعتراف

معروف بھارتی اداکار چنکی پانڈے کا معاوضے کیلئے جنازے میں شرکت کا اعتراف

معروف بھارتی اداکار چنکی پانڈے نے معاوضے کیلئے جنازے میں شرکت کا اعتراف کیا ہے۔

حال ہی میں معروف بھارتی اداکار چنکی پانڈے نے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں پیسوں کے عوض سفید کپڑے پہنے جنازے میں شریک ہو چکے ہیں لیکن انہیں اس کا علم جنازے کی جگہ پہنچ کر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ’کیرئیر کے آغاز میں میری آمدنی میں اضافے کا ذریعہ تقریبات میں شرکت تھا جس کیلئے میرا بیگ تیار ہوتا تھا کہ کوئی مجھے بلائے اور میں بھاگا چلا جاؤں، پھر چاہے وہ شادی کی تقریب ہو، سالگرہ یا بچے کی پیدائش کی تقریب‘۔

چنکی پانڈے نے کہا کہ’ ایک مرتبہ مجھے آرگنائزر کی کال آئی اور اس نے پوچھا کہ ‘آپ آج کیا کر رہے ہیں؟’ میں نے اسے بتایا کہ ‘میں شوٹنگ کے لیے جا رہا ہوں۔’ جس کے بعد آرگنائزر نے مجھ سے شوٹنگ کی جگہ پوچھی اور میرے بتانے پر مجھے کہا گیا کہ ’راستے میں ایک چھوٹی سی جگہ ہے جہاں اگر میں  10 منٹ کے لیے آجاؤں تو مجھے اس کے پیسے ملیں گے لیکن مجھے سفید کپڑے پہن کر آنا ہوگا،  اس کے بعد میں بنا دیر کیے سفید کپڑے پہنے بتائی گئی جگہ پر پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’جب میں بتائی گئی جگہ پر  پہنچا تو میں نے  دیکھا کہ وہاں  سفید کپڑے پہنے کئی لوگ موجود تھے، میں دبے قدموں اندر چلا گیا جس دوران  لوگ مجھے  دیکھ کر سرگوشیاں کرنے لگے کہ  چنکی پانڈے آ گئے ہیں‘۔

Advertisement

اداکار نے کہا کہ ’میں حیران تھا، سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے، اندر پہنچ کر جنازہ دیکھا تو مجھے اندازہ ہوا کہ کسی کا انتقال ہوگیا ہے، میں نے سوچا کہ کہیں میرے پہنچنے تک شاید آرگنائزر کا انتقال ہوگیا ہے لیکن اسی وقت میری نظر آرگنائزر پر پڑی تو  اس نے مجھے کال کی اور کہا کہ ’سر فکر نہ کریں، آپ کا پیسوں والا پیکٹ میرے پاس ہے لیکن مرحوم کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ روئیں گے تو وہ آپ کو اور پیسے دیں گے‘۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا
چاہت فتح علی خان کی متھیرا کے ہمراہ ویڈیوز وائرل
بھارتی اداکار راجپال یادیو کے والد چل بسے
سیف علی خان کا صحت یابی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا
تینوں بیویوں کی وجہ سے میری زندگی جنت بنی ہوئی ہے، اقرار الحسن
معروف بھارتی ہدایتکار رام گوپال ورما کو عدالت نے تین ماہ قید کی سزا سنا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر