بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے 2 افراد کے قتل میں ملوث اپنی 43 سالہ بہن عالیہ فخری سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اپنی بہن سے رابطے میں نہیں ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ بہن کے امریکا میں 2 افراد کے قتل میں ملوث ہونے سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نرگس فخری کی بہن عالیہ فخری کو امریکا میں سابق بوائے فرینڈ کے گھر کو نذرِ آتش کرنے اور ان سمیت دہرے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
واقعے میں عالیہ فخری کے سابق بوائے فرینڈ اور اس کی خاتون دوست ہلاک ہو گئی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News