بھارتی فلم ساز اور اداکار انوراگ کشیپ کی بیٹی نے شادی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ اور شین گریگور کی شادی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی، تقریب میں اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
عالیہ کشیپ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ابھی اور ہمیشہ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ کشیپ کی شین سے ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی جس کے بعد یہ دونوں کافی عرصے سے ایک ساتھ تھے۔
واضح رہے کہ عالیہ کشیپ اور شین گریگور نے گزشتہ سال ممبئی میں منگنی کی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News