سیاستدان بابا صدیقی کے شوٹرز نے بڑا انکشاف کر دیا ہے۔
معروف بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کے قتل کے کیس میں پولیس تفتیش کے دوران ایک شوٹر نے انکشاف کیا کہ اصل ہدف بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان تھے، لیکن ان کی سخت سیکیورٹی کی وجہ سے منصوبہ تبدیل کرنا پڑا اور بابا صدیقی کو نشانہ بنایا گیا۔
12 اکتوبر کو مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کو باندرہ ایسٹ میں ان کے بیٹے ایم ایل اے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔
دوران تفتیش ملزم شیو کمار نے بتایا تھا کہ ’بابا صدیقی کو قتل کرنے کے لیے 9 ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا، سابق وزیر کا قتل لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کے کہنے پر کیا گیا، ملزمان کا انمول بشنوئی سے رابطہ لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی شبھم لونکر کے ذریعے ہوا کرتا تھا‘۔
یاد رہے کہ لارنس بشنوئی اور سلمان خان کی دشمنی کا آغاز 1998 میں بالی وڈ کی کامیاب ترین فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاؤں میں 2 نایاب کالے ہرنوں کے شکار سے ہوا تھا جس کے بعد سے سلمان خان کو بشنوئی گینگ اور ان کے افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News