Advertisement
Advertisement
Advertisement

رشتے ختم ہونے کے بعد فوراً نئی زندگی شروع کرنا آسان نہیں ہوتا، سائرہ یوسف

Now Reading:

رشتے ختم ہونے کے بعد فوراً نئی زندگی شروع کرنا آسان نہیں ہوتا، سائرہ یوسف

رشتے ختم ہونے کے بعد فوراً نئی زندگی شروع کرنا آسان نہیں ہوتا، سائرہ یوسف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے کہا ہے کہ رشتے ختم ہونے کے بعد فوراً نئی زندگی شروع کرنا آسان نہیں ہوتا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے بتایا کہ آج کے دور میں طلاق کی شرح بڑھنے کی وجہ سے والدین اس حقیقت کو سمجھ چکے ہیں کہ رشتے ختم ہونے کے بعد فوراً نئی زندگی شروع کرنا آسان نہیں ہوتا اور میرے والدین بھی اب یہ بات سمجھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کا یہ دباؤ ہوتا ہے کہ عورت کو اپنی زندگی میں مرد کا سہارا چاہیے، لیکن اب لوگ سنگل ماؤں کو بھی قبول کرنے لگے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر عورت کو خود مختار ہونا چاہیے کیونکہ ہر کسی کا مضبوط خاندانی پسِ منظر نہیں ہوتا اور یہی مالی خود مختاری مشکل وقت میں ان کے کام آتی ہے۔

سائرہ یوسف نے کہا کہ مالی خود مختار ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنی زندگی میں کئی اہم فیصلے کیے۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عورتوں کو بچوں کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے نہ کہ انہیں پیچھے چھوڑ دینا چاہیے۔

دورانِ انٹرویو دوسری شادی سے متعلق سوال پر اپنے شریکِ حیات کی خصوصیات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ مرد میں خدا خوف ہو۔

 ان کا کہنا تھا کہ بدتمیزی، محبت میں زبردستی اور جذبات کو قابو کرنے والے رویے ایک مرد میں سب سے بڑی خامیاں ہیں۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف نے 21 اکتوبر 2012 کو اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی جبکہ مارچ 2020 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

Young lovers Saira and Shahroz tie the knot

طلاق کے بعد سائرہ یوسف اپنی بیٹی نورے کی پرورش کررہی ہیں جبکہ شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی جس سے اُن کی ایک بیٹی ہے۔

Advertisement

Click on Visit for Shahroz Sabzwari Sadaf Kanwal Nikkah Video

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
میری بہو پیار سے جواب دیتی ہے اور بہت قدر کرتی ہے، اسما عباس
سلمان خان کے بعد دیگر بالی ووڈ ستاروں کو بھی قتل کی دھمکی آمیز ای میل موصول
حملے کے بعد سیف کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کس بالی ووڈ اداکار کو دیدی گئی؟
عظیم صوفی شاعر وارث شاہ کا 303 واں یوم پیدائش
سیف علی خان کی اسپتال لیجانے والے رکشہ ڈرائیور سے ملاقات؛ تصاویر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر