کیلیفورنیا کے جنگلات کی آگ نے ہالی ووڈ اداکارہ جین سیمور کے گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 73 سالہ اداکارہ جین سیمور نے آگ اور فائر فائٹرز کی آگ بجھانے کی کوششوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
آگ کی شدت کے باعث اداکارہ کو ہنگامی بنیادوں پر اپنا گھر چھوڑنا پڑا، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ وہ محفوظ ہیں۔
جین سیمور نے ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ لوگ اپنی جان خطرے میں ڈال کر گھروں اور شہریوں کو بچانے کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔
ملیبو کے علاقے میں تین روز قبل بھڑکنے والی یہ آگ 4 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل چکی ہے اور تاحال قابو میں نہیں آسکی جس کو بجھانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News