Advertisement
Advertisement
Advertisement

پھوپھیوں سے بہت پیار ملا، ان کی وجہ سے ہی شوبز میں موجود ہوں؛ سعدیہ امام

Now Reading:

پھوپھیوں سے بہت پیار ملا، ان کی وجہ سے ہی شوبز میں موجود ہوں؛ سعدیہ امام

پھوپھیوں سے بہت پیار ملا، ان کی وجہ سے ہی شوبز میں موجود ہوں؛ سعدیہ امام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ اُن کو اپنی پھوپھیوں سے بہت پیار ملا اور وہ انہی کی وجہ سے شوبز کا حصہ بھی ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے بتایا کہ ان کی پانچ پھوپھیاں تھیں اور انہیں اپنے والد کی بہنوں سے بے تحاشہ پیار ملا، انہیں کبھی کسی چیز کی کمی نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بچپن میں جب وہ چھوٹی تھیں تو چھٹیاں گزارنے اپنی بڑی پھوپھو کے ہاں آزاد کشمیر چلی جاتی تھیں، جہاں ان کا خیال اولاد کی طرح کیا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پھوپھیوں سے بے حد محبت ملی، ان کی چھوٹی پھوپھو ان کے کپڑے اور فراک تک سیتی تھیں۔

سعدیہ امام نے کہا کہ ان کی پھوپھیاں ان کا اسکول کا ہوم ورک تک کرواتی تھیں اور وہ ان کی وجہ سے ہی شوبز میں موجود ہیں۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بڑی پھوپھو اور پھوپھا نہ صرف ان کی تعلیم پر توجہ دیتے تھے بلکہ ان کا تلفظ بھی درست کرواتے تھے اور ان کی وجہ سے ہی وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پھوپھا اور بڑی پھوپھو نے ہی ان کے والدین کو انہیں اداکاری کی اجازت دینے کا کہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی خالہ اور پھوپھو میں زیادہ فرق نہیں کیا، انہیں اپنی پھوپھیوں سے پیار ملا، وہ انہیں والدین کی طرح سمجھتی تھیں جبکہ وہ انہیں اپنے بچوں کی طرح دیکھتی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وکی کوشل اور رشمیکا مندنا کی فلم ’چھاوا‘ کا ٹریلر جاری
راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
میری بہو پیار سے جواب دیتی ہے اور بہت قدر کرتی ہے، اسما عباس
سلمان خان کے بعد دیگر بالی ووڈ ستاروں کو بھی قتل کی دھمکی آمیز ای میل موصول
حملے کے بعد سیف کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کس بالی ووڈ اداکار کو دیدی گئی؟
عظیم صوفی شاعر وارث شاہ کا 303 واں یوم پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر