امریکی گلوکارہ بوٹوکس کی وجہ سے مسکرانے سے محروم ہوگئی ہیں۔
حال ہی میں امریکی گلوکارہ اور سانگ رائٹر میگھن ٹرینر نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلی بار ’لِپ فلپ‘ کرایا تھا اور انہیں بتایا گیا کہ یہ سب کو پسند آتا ہے اور وہ اپنے ہونٹوں سے خوش ہوں گی، لیکن انہیں یہ تبدیلی پسند نہیں آئی کیونکہ وہ مسکرا نہیں پائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ بہت تکلیف دہ تھا، کیونکہ اس کے بعد انہیں اپنے جبڑے میں بوٹوکس کرانا پڑا۔
گلوکارہ نے کہا کہ اب اگر وہ مسکرانے کی کوشش بھی کرتی ہیں تو انہیں تکلیف ہوتی ہے اور وہ اس مشکل سے نجات چاہتی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News