Advertisement
Advertisement
Advertisement

برصغیر کے پہلے چائلڈ اسٹار رتن کمار کو بچھڑے 8 برس بیت گئے

Now Reading:

برصغیر کے پہلے چائلڈ اسٹار رتن کمار کو بچھڑے 8 برس بیت گئے

برصغیر کے پہلے چائلڈ اسٹار رتن کمار کو بچھڑے 8 برس بیت گئے

برصغیر کے پہلے چائلڈ اسٹار رتن کمار کو بچھڑے 8 برس بیت گئے ہیں۔

سید نذیر علی رضوی 19 مارچ 1941 کو اجمیر میں پیدا ہوئے، والد سید عباس اور بھائی وزیر علی بھی فلمی دنیا سے منسلک تھے، 1946 میں کرشن چندر کی فلم راکھ سے چائلڈ اسٹار کا سفر شروع کیا اور فلمی نام رتن کمار رکھا گیا۔

رتن کمار 1956 میں اہل خانہ کے ہمراہ لاہور چلے آئے، بھارت میں بننے والی فلم جاگرتی کو دوبارہ بیداری کے نام سے بنایا، اس فلم کا نغمہ ’آؤ بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی‘ آج بھی زبان زدِ عام ہے۔

اداکارہ نیلو کے ساتھ فلم ناگن، رتن کمار کی بطور اداکار پہلی فلم تھی، پاکستان میں انہوں نے معصوم، آسرا، داستان، کلرک اور دیگر فلموں میں کام کیا، ان کو بطور چائلڈ ایکٹر جو پذیرائی ملی بڑے ہو کر نہ مل سکی۔

1977 میں 4 سالہ بیٹی راحت کی حادثاتی موت نے اداکار رتن کمار کی زندگی پر گہرے نقوش چھوڑے، 1979 میں وہ پاکستان کو خیرباد کہہ کر امریکا میں جا بسے، 12 دسمبر 2016 کو کیلی فورنیا میں انتقال کر گئے۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوہر رشید کے بعد علی رحمان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار
جنس تبدیل کرکے لڑکی بننے والے بھارتی کرکٹر کی کہانی نے سب کو حیران کردیا
معروف بھارتی اداکار سونو سود نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا
احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی
معروف بھارتی گٹارسٹ کی گھر سے لاش برآمد
’ 2025 میں میوزک لوورز کو پنجابی، اردو اور سرائیکی زبان میں شاندار گیت سننے کو ملیں گے ‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر