پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ وہ اداکار محسن عباس حیدر اور فیروز خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ مریم نفیس نے بتایا کہ چونکہ ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے، اس لیے ان کی جلد اچھی ہے لیکن اب کراچی منتقل ہونے کے بعد ان کے چہرے کا برا حشر ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ چمکتی جلد کے لیے کوئی بھی چیزیں استعمال نہیں کرتیں، البتہ وہ زیادہ پانی پیتی ہیں اور یومیہ وہ دو سے ڈھائی لیٹر پانی پی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی چمکتی جلد کا راز ان کے والدین ہیں، انہیں جینیاتی طور پر چمکتی جلد ملی، ان کی والدہ خوبصورت ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مریم نفیس نے اداکار محسن عباس حیدر اور فیروز خان کے ساتھ کوئی کام نہ کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ اگر انہیں موقع دیا جائے کہ وہ ان کے ساتھ کسی منصوبے میں اشتراک کریں تو وہ منع کردیں گی۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت، کنگنا رناوٹ جبکہ پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عائزہ خان سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا ضرور چاہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News