Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف ڈراموں پر انحصار کرنا پڑے تو میرا کچن نہیں چل سکتا، صحیفہ جبار

Now Reading:

صرف ڈراموں پر انحصار کرنا پڑے تو میرا کچن نہیں چل سکتا، صحیفہ جبار

صرف ڈراموں پر انحصار کرنا پڑے تو میرا کچن نہیں چل سکتا، صحیفہ جبار

پاکستان کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار کا کہنا ہے کہ صرف ڈراموں پر انحصار کرنا پڑے تو میرا کچن نہیں چل سکتا۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے کیرئیر کے آغاز سمیت ذاتی زندگی کے موضوعات پر گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’میں ایک پٹھان فیملی سے تعلق رکھتی ہوں لیکن اس کے باوجود ہماری فیملی پڑھائی اور شادی کے حوالے سے کسی زور زبردستی کی قائل نہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں شروع سے ہی پڑھائی میں بالخصوص ریاضی اور اکاؤنٹنگ میں اچھی تھی لیکن شوبز میں آنے کے حوالے سے کبھی  نہیں سوچا تھا، یونیورسٹی لائف کے دوران کزن کے فیشن ہاؤس کیلئے ماڈلنگ کی اور پھر یہ سلسلہ شروع ہوگیا، بعد ازاں شادی سے کچھ دن قبل اداکاری کے لیے آڈیشن کی کال آئی اور سلیکشن ہوگئی‘۔

صحیفہ جبار نے کہا کہ ’ہمارے ڈراموں میں اتنے بھی پیسے نہیں ہیں کہ آپ کا کچن چل سکے، اگر کوئی ڈرامہ ایسا ہے جو  4 سے 6 مہینے تک  شوٹ ہو رہا ہے  تو اس کے چیک بھی اسی دوران آتے ہیں اور  پھر یہ معاوضہ اداکاروں کو قسطوں میں ملتا ہے‘۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ ’اگر مجھے صرف ڈراموں پر انحصار کرنا پڑے تو میرا کچن نہیں چل  سکتا، یہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب  میں سال بھر میں 4 پراجیکٹ کروں، روزانہ شوٹنگ پر جاؤں سوشل میڈیا سے بھی آمدنی جاری ہو تب تو میرا کچن چل سکتا ہے‘۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
میری بہو پیار سے جواب دیتی ہے اور بہت قدر کرتی ہے، اسما عباس
سلمان خان کے بعد دیگر بالی ووڈ ستاروں کو بھی قتل کی دھمکی آمیز ای میل موصول
حملے کے بعد سیف کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کس بالی ووڈ اداکار کو دیدی گئی؟
عظیم صوفی شاعر وارث شاہ کا 303 واں یوم پیدائش
سیف علی خان کی اسپتال لیجانے والے رکشہ ڈرائیور سے ملاقات؛ تصاویر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر