Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی حالات اور سیاست سے مایوس ہوچکی ہوں، انوشے اشرف

Now Reading:

ملکی حالات اور سیاست سے مایوس ہوچکی ہوں، انوشے اشرف

ملکی حالات اور سیاست سے مایوس ہوچکی ہوں، انوشے اشرف

معروف پاکستانی ماڈل، ٹی وی میزبان و آر جے انوشے اشرف نے کہا ہے کہ میں ملکی حالات اور سیاست سے مایوس ہوچکی ہوں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف پاکستانی ماڈل، ٹی وی میزبان و آر جے انوشے اشرف نے کہا کہ سیاست بہت خراب چیز ہے، وہاں جاتے ہی اچھا شخص بھی برا ہوجاتا ہے، نہ چاہتے ہوئے بھی وہ ایسی پالیسیز کا حصہ بن جاتا ہے، جو اسے پسند نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ نوجوان سیاست میں آ رہے ہیں اور نوجوانوں کو مزید سیاست میں آنا چاہیے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ سیاست میں جاتے ہی ہر شخص غلط پالیسیز اور سسٹم کا حصہ بن جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی مداح تھیں، وہ ان کے ہر جلسے اور پروگرام میں جاتی تھیں اور انہیں بھی کسی حد تک بینظیر بھٹو کی سیاست پسند تھی۔

انوشے اشرف نے کہا کہ لیکن اب بہت سارے لوگ مایوس ہوچکے ہیں، انہیں سیاست میں دلچسپی نہیں، اب ان کا جذبہ بھی کم ہونے لگا ہے، وہ بھی ملکی حالات اور سیاست سے مایوس ہوچکی ہیں، جس وجہ سے ان کا حب الوطنی کا جذبہ بھی کم ہوچکا۔

Advertisement

معروف ماڈل کا کہنا تھا کہ اب وہ جذبات میں آکر یہ جوشیلے نعرے نہیں لگاتیں کہ یہ ہمارا ملک، ہم نے اس کی آزادی کی خاطر قربانیاں دیں، ملک میں رہنے والے افراد کی طرح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا جذبہ حب الوطنی بھی کم ہونے لگا ہے، وہ بھی مایوس ہونے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب دیار غیور میں رہنے والے پاکستان یہاں پیسے بھیج بھیج کر تنگ آ چکے ہیں جبکہ یہاں کے تمام لوگ مایوس ہوچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے تعلیمی ادارے، لائبریریاں، تھیٹرز اور صحت مند بحث و مباحثے والے مقامات ویران ہوچکے ہیں، کہیں اچھی صحت مند بحث نہیں ہوتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوہر رشید کے بعد علی رحمان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار
جنس تبدیل کرکے لڑکی بننے والے بھارتی کرکٹر کی کہانی نے سب کو حیران کردیا
معروف بھارتی اداکار سونو سود نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا
احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی
معروف بھارتی گٹارسٹ کی گھر سے لاش برآمد
’ 2025 میں میوزک لوورز کو پنجابی، اردو اور سرائیکی زبان میں شاندار گیت سننے کو ملیں گے ‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر