Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہت ہی ناشکرے ہیں وہ جو لڑکی کیساتھ جہیز بھی چاہتے ہیں، بشریٰ انصاری

Now Reading:

بہت ہی ناشکرے ہیں وہ جو لڑکی کیساتھ جہیز بھی چاہتے ہیں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ بہت ہی ناشکرے ہیں وہ جو لڑکی کیساتھ جہیز بھی چاہتے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ بہت ہی ناشکرے ہیں وہ جو لڑکی کیساتھ جہیز بھی چاہتے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں اُنہوں نے جہیز کی وجہ سے لڑکیوں اور ان کے والدین کو درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہیز کے معاملے میں ہمارے ملک میں ابھی تک کوئی قانون نہیں بنا ہے، اس سے متعلق قانون بننا چاہیے کیونکہ لوگوں کو بیٹیوں کی شادی کے معاملے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ لوگ اپنی بیٹیوں کی اتنی محنت اور محبت سے پرورش کر کے انہیں رخصت کرتے ہیں اور ساتھ میں جہیز کے نام پر ڈھیر سارا سامان بھی دیتے ہیں اور اس کے باوجود بھی ڈرتے ہیں کہ پتہ نہیں سسرال والے ان کی بیٹیوں کو خوش رکھیں گے یا نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ لوگ بہت ہی ناشکرے ہوتے ہیں جو لڑکیوں کے ساتھ جہیز کا سامان بھی چاہتے ہیں، میں نے اپنے رات دن لگا کر اپنی بیٹیوں کو پالا پھر ان کی شادیاں کیں تو اُنہیں جہیز میں سب کچھ دیا یہاں تک کے ایک اپارٹمنٹ بھی دیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ لڑکی کے والدین داماد کو اپنا بیٹا سمجھ کر اس کا خیال کرتے ہیں لیکن جب داماد سامنے سے انتہائی ناشکری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اُنہیں یاد بھی نہیں رہتا کہ ان پر کتنی مہربانی کی گئی ہے تو بہت دکھ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
میری بہو پیار سے جواب دیتی ہے اور بہت قدر کرتی ہے، اسما عباس
سلمان خان کے بعد دیگر بالی ووڈ ستاروں کو بھی قتل کی دھمکی آمیز ای میل موصول
حملے کے بعد سیف کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کس بالی ووڈ اداکار کو دیدی گئی؟
عظیم صوفی شاعر وارث شاہ کا 303 واں یوم پیدائش
سیف علی خان کی اسپتال لیجانے والے رکشہ ڈرائیور سے ملاقات؛ تصاویر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر