Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل سے شادی سے قبل طلاق یافتہ تھی؛ ثنا کا انکشاف

Now Reading:

فیصل سے شادی سے قبل طلاق یافتہ تھی؛ ثنا کا انکشاف

فیصل سے شادی سے قبل طلاق یافتہ تھی؛ ثنا کا انکشاف

پاکستان کے سپر اسٹار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کا کہنا ہے کہ فیصل سے شادی سے قبل طلاق یافتہ تھی۔

حال ہی میں ثنا فیصل نے شوہر کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی  جس دوران فیصل نے اہلیہ سے اپنی پہلی ملاقات اور شادی کا سوال کیا؟

سوال کے جواب میں ثنا فیصل نے کہا کہ میری اور فیصل کی پہلی ملاقات کافی ڈرامائی تھی جس پر ڈرامہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔

ثنا نے انکشاف کیا کہ فیصل سے شادی سے قبل میں طلاق یافتہ تھی، دوران عدت فیصل کا رشتہ میرے لیے آیا اور  پھر خالہ نے مجھے اور گھر والوں کو فیصل کے رشتے کیلئے راضی کرلیا، وہ وقت میرے لیے ایک مشکل وقت تھا میں کچھ بھی نہیں کرنا چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا جا رہا تھا کہ میں نے فیصل قریشی سے شادی کیلئے طلاق لی اور  پھر  یہ سوچا کہ فیصل سے شادی ہی ان سب چیزوں سے فرار ہے، شادی کر لی اور یہی فیصلہ میرے لیے ایک بہترین فیصلہ ثابت ہوا۔

Advertisement

ثنا کی پہلی شادی سے بھی قبل ان سے اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ میرے قریبی دوست کی شادی ثنا کی کزن سے ہوئی تھی، اس دوران ثنا مجھے اچھی لگی اور میں نے ان سے بہانے سے نمبر مانگ لیا لیکن اس ملاقات میں ثنا نے مجھے اپنا نمبر تک نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ثنا کی شادی ہوگئی اور  پھر وہ چلی گئی، جب میرے علم میں ان کی طلاق آئی  تو میں نے ثنا کی خالہ کے ذریعے ایک بار  پھر ان سے شادی کیلئے کوشش کی۔

اداکار نے کہا کہ ثنا سے میری شادی بہت سادگی سے اور  رمضان میں ہوئی تھی، میں ثنا کو ایک جوڑے میں اپنے ساتھ لایا تھا۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی بھی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وکی کوشل اور رشمیکا مندنا کی فلم ’چھاوا‘ کا ٹریلر جاری
راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
میری بہو پیار سے جواب دیتی ہے اور بہت قدر کرتی ہے، اسما عباس
سلمان خان کے بعد دیگر بالی ووڈ ستاروں کو بھی قتل کی دھمکی آمیز ای میل موصول
حملے کے بعد سیف کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کس بالی ووڈ اداکار کو دیدی گئی؟
عظیم صوفی شاعر وارث شاہ کا 303 واں یوم پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر