بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز بتا دیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں انوشکا نے بتایا کہ ویرات اپنی فٹنس کو لے کر کافی سنجیدہ رہتے ہیں، روز صبح اٹھتے ہی وہ کارڈیو کرتے ہیں اور پھر میرے ساتھ بیٹنگ پریکٹس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویرات کا کھانا بغیر میٹھے مشروبات اور جنک فوڈ کے ہوتا ہے، ویرات نے تقریباً 10 سال سے بٹر چکن نہیں کھایا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ویرات اپنی نیند کے معاملے میں کبھی سمجھوتا نہیں کرتے، وہ کسی بھی طرح اپنے آرام کے لیے وقت نکالتے ہیں اور نیند پوری کرتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News