Advertisement
Advertisement
Advertisement

فہد مصطفیٰ نے برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز سے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

Now Reading:

فہد مصطفیٰ نے برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز سے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

فہد مصطفیٰ نے برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز سے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز سے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی کامیابی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ایواڈز کے ساتھ تصویر اور مختصر ویڈیو بھی شئیر کی۔

 پوسٹ کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ہماری کہانیاں واقعی اہم ہیں، یہ کامیابی صرف میری نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کے ہر فنکار، ہر خواب دیکھنے والے اور ہر کہانی کار کی ہے جو بڑے خواب دیکھنے اور حدیں پار کرنے کی ہمت رکھتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ ہماری ثقافت کی طاقت، ہماری کہانیوں اور اتحاد کے غیر متزلزل جذبے کا ثبوت ہے جو ہمیں عالمی سطح پر پہچان دلاتا ہے۔

فہد مصظفیٰ کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر و عاجزی محسوس کر رہا ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ انہیں ہاؤس آف کامنز میں ڈائیورسٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈ اور گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اداکار نے برطانوی ممبر پارلیمنٹ محترم ناز شاہ، دی رائٹ آنرایبل لارڈ واجد خان اور ملٹی کلچرل یو کے کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب بیک وقت کسی فنکار کو برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وکی کوشل اور رشمیکا مندنا کی فلم ’چھاوا‘ کا ٹریلر جاری
راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
میری بہو پیار سے جواب دیتی ہے اور بہت قدر کرتی ہے، اسما عباس
سلمان خان کے بعد دیگر بالی ووڈ ستاروں کو بھی قتل کی دھمکی آمیز ای میل موصول
حملے کے بعد سیف کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کس بالی ووڈ اداکار کو دیدی گئی؟
عظیم صوفی شاعر وارث شاہ کا 303 واں یوم پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر