وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بڑا انکشاف کردیا ہے۔
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افغان تنازعہ کی وجہ سے پاکستان کو مجموعی طور پر 600 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، پاکستان افغانستان سے فعال رہنے والی دہشت گرد تنظیموں، فتنہ الخوارج اور داعش کا مقابلہ کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عبوری افغان حکومت دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی میں مصروف ہے، ایسی تنظیموں کو آزادی سے کارروائیاں کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سرحدوں سے حملہ آور ہوکر کارروائیاں کرتے ہیں، افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ اور سازو سامان بھی ان کے پاس ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے 200 کلو میٹر سے زائد علاقے پر باڑ لگائی ہے، 1300 سرحدی قلعے اور چوکیاں تعمیر کی گئی ہیں، دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے خفیہ آپریشنز کیے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ضم شدہ قبائلی علاقوں میں مقامی افراد کے مسائل حل کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News