جنوبی کوریا کے معروف اداکار پارک من جے کا انتقال ہوگیا ہے۔
جنوبی کوریا کے مشہور اداکار پارک من جے 32 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے، ان کی موت کی خبر کی تصدیق اداکار کی ایجنسی ’بِگ ٹائٹل‘ نے انسٹاگرم پوسٹ میں کر دی ہے۔
پوسٹ میں ایجنسی کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ باصلاحیت اداکار پارک من جے جنہوں نے ہمیشہ اپنے کام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ہم اداکار کو مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور حمایت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
پوسٹ میں لکھا ہے کہ اگرچہ ہم اب پارک من جے کو اداکاری کرتے نہیں دیکھ سکتے لیکن ہم اُنہیں ایجنسی کے ایک قابلِ قدر اداکار کے طور پر ہمیشہ فخر سے یاد رکھیں گے۔
دوسری جانب اداکار کے چھوٹے بھائی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں لکھا ہے کہ میرے پیارے بھائی اب اس دنیا میں نہیں رہے، مجھے امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اُنہیں یاد رکھیں گے اور انہیں الوداع کہنے کے لیے آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ اداکار پارک من جے کی آخری رسومات سیول نیشنل یونیورسٹی اسپتال میں آج ادا کی جائیں گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News