Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمیٰ حسن نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

Now Reading:

سلمیٰ حسن نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
سلمیٰ حسن نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

سلمیٰ حسن نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری میں سلمیٰ حسن کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں، انہوں نے اپنی اداکاری کاآغاز پی ٹی وی کے ڈرامے دھوپ میں ساون سے کیا تاہم ان کی وجہ شہرت سٹ کام سب سیٹ ہے بنا۔

 سلمیٰ حسن نے بہت سے ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں، ان کے مشہور ڈراموں میں خانی، دو بول، پیار کے صدقے اور پری ذات شامل ہیں۔

سلمیٰ حسن نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی اکثر خبروں میں رہتی ہیں ان کی شادی ہدایتکارو پروڈیوسر اظفر علی سے ہوئی تھی ان کی ایک بیٹی بھی ہے، تاہم یہ شادی کامیاب نہیں ہوسکی  اور ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

سلمیٰ حسن نے اپنی طلاق کے بعد اپنی زندگی اپنی بیٹی فاطمہ کے لیے وقف کر دی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی پوری توجہ اپنی بیٹی پر مرکوز رکھتی ہیں اوردوبارہ شادی نہیں کی۔

Advertisement

حال ہی میں سلمیٰ حسن کو ایک نجی ٹی وی کے شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں دوبارہ شادی نہ کرنے حوالے سے کھل کر بات کی۔

شادی نہ کرنے کے سوال پر سلمیٰ حسن نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں نے دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا،  شاید میں نے کوشش ہی نہیں کی، انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد آپ کا بھروسہ ٹوٹتا ہے ایک رشتہ ٹوٹتا ہے یہ سب آپ کے حساس ہونے پر انحصار کرتا ہے آپ اس چیز کو قبول کرنے میں کتنا وقت لگاتے ہیں اور شاید میں بہت زیادہ حساس ہوں اس وجہ سے میں نے بہت زیادہ وقت لگادیا، اولاد اپنی جگہ ایسا نہیں ہے کہ میں نے بیٹی کی وجہ شادی نہیں کی۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں آگے اس لیے نہیں بڑھی کے شاید میں خود تیار نہیں تھی، جب رشتہ ٹوٹتا ہے تو آپ کا اعتماد ٹوٹ چکا ہوتا ہے آپ کو احساس کمتری ہونے لگتا ہے کہ آپ ٹھیک نہیں ہیں کچھ کمی ہے، اس لیے ان جذبات کو ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا نہیں سوچا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف یوٹیوبر کو عدالت نے سخت سزا سنادی
بیٹے پر سابق اہلیہ نے تشدد کے جھوٹے الزامات لگائے، والدہ فیروز خان
آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان
معروف اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا
چاہت فتح علی خان کی متھیرا کے ہمراہ ویڈیوز وائرل
بھارتی اداکار راجپال یادیو کے والد چل بسے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر