Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریما خان کا ناصر ادیب کے بیان پر شائستہ جواب

Now Reading:

ریما خان کا ناصر ادیب کے بیان پر شائستہ جواب
ریما خان کا ناصر ادیب کے بیان پر شائستہ جواب

ریما خان کا ناصر ادیب کے بیان پر شائستہ جواب

ریما خان پاکستانی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ہیں، بلندی فلم سے اداکاری کا آغاز کرنے والی ریما  نے فلموں کے ساتھ ڈراموں اور میزبانی میں بھی اپنے آپ کو منوایا۔

ریما خان نے اپنے کیرئر کے عروج پر ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کر کے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا، جبکہ ریما خان اور ڈاکٹر شہاب امریکہ میں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہیں ہیں ان کا ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے۔ ریما کبھی کبھار وطن واپس آتی ہیں اور ان کے مداح  انہیں اسکرین پر دیکھ کر بے حد مسرور ہوتے ہیں۔

حال ہی میں فلموں کے مصنف ناصر ادیب نے اپنے ایک انٹرویو میں ریما خان کے کیریئر کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ انہوں نے فلموں میں آنے سے پہلے ریما خان سے ملاقات کی تھی اور انہیں ایک فلم کے لیے مسترد کر دیا تھا۔ ان کی جانب سے ریما کے حوالے سے شیئر کی گئی تفصیلات بہت متنازعہ تھیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے انٹرویو کے بعد ریما کے کئی ساتھیوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں بے جا تھی۔

Advertisement

تاہم اب ریما خان نے اس متنازعہ انٹرویو کا بہت ہی شائستہ انداز میں جواب دیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے جمعہ مبارک کا پیغام پوسٹ کیا اور کہا کہ انسان اللہ کی بہترین تخلیق تب ہی بن سکتا ہے جب دوسرے اس کے شر سے محفوظ رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا
چاہت فتح علی خان کی متھیرا کے ہمراہ ویڈیوز وائرل
بھارتی اداکار راجپال یادیو کے والد چل بسے
سیف علی خان کا صحت یابی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا
تینوں بیویوں کی وجہ سے میری زندگی جنت بنی ہوئی ہے، اقرار الحسن
معروف بھارتی ہدایتکار رام گوپال ورما کو عدالت نے تین ماہ قید کی سزا سنا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر