جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی تلگو، کناڈا، ہندی اور تامل فلموں کی معروف اداکارہ رشمیکا منڈانا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنا میرے خواب کی تعبیر جیسا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ رشمیکا منڈانا فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ پہلی بار سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ رشمیکا منڈانا نے بتایا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا بالکل ایک خواب کی تعبیر جیسا ہے، وہ بہت خاص اور انتہائی عاجز انسان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران جب میں ٹھیک نہیں تھی، تو جیسے ہی سلمان کو اس بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے میری خیریت دریافت کی اور عملے کو کہا کہ مجھے صحت بخش کھانا، گرم پانی اور دیگر ضروری چیزیں فراہم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں فلم سکندر کےلیے بہت پُرجوش ہوں، یہ میرے لیے ایک خاص فلم ہونے والی ہے اور میں مداحوں کے اس فلم کو دیکھنے سے متعلق زیادہ انتظار نہیں کرسکتی۔
سلمان خان اور رشمیکا منڈانا کی فلم ’سکندر‘ 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News