Advertisement
Advertisement
Advertisement

متعدد ڈراموں کا معاوضہ تاحال نہیں ملا، نادیہ افگن کا انکشاف

Now Reading:

متعدد ڈراموں کا معاوضہ تاحال نہیں ملا، نادیہ افگن کا انکشاف

متعدد ڈراموں کا معاوضہ تاحال نہیں ملا، نادیہ افگن کا انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ متعدد ڈراموں کا معاوضہ تاحال نہیں ملا۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک بلیک بک بنا رکھی ہے جس میں وہ ایسے لوگوں کے نام درج کرتی ہیں جن کے ساتھ وہ مزید کام کرنے کی خواہشمند نہیں ہیں جیسے کہ پروڈیوسرز، اداکار اور ہدایتکار وغیرہ۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسے کئی پورے پورے ڈرامے کر چکی ہیں جن میں بطور اداکارہ کام کرنے کیلئے انہیں آج تک پیسے نہیں ملے تاہم جن پروڈیوسرز نے ان کا معاوضہ روکا وہ ان کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کرتیں اور ان کو صاف بتا دیتی ہیں کہ ڈرامے کے پیسے نہ ملنے پر دوبارہ کام کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔

نادیہ افگن نے کہا کہ رزق خدا دیتا ہے الحمداللہ آج بھی کام مل رہا ہے اور کام کر رہی ہوں، مگر بہت سے لوگ اس بلیک بک میں جا چکے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اکثر اپنے شوہر سے کہتی ہوں کہ سارے لوگ جن کے ساتھ کام کرتی تھی وہ بلیک بک میں چلے گئے ہیں اگر کام نہ ملا تو کیا کروں جس پر وہ مجھے یوٹیوب چینل سے کمانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
میری بہو پیار سے جواب دیتی ہے اور بہت قدر کرتی ہے، اسما عباس
سلمان خان کے بعد دیگر بالی ووڈ ستاروں کو بھی قتل کی دھمکی آمیز ای میل موصول
حملے کے بعد سیف کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کس بالی ووڈ اداکار کو دیدی گئی؟
عظیم صوفی شاعر وارث شاہ کا 303 واں یوم پیدائش
سیف علی خان کی اسپتال لیجانے والے رکشہ ڈرائیور سے ملاقات؛ تصاویر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر