Advertisement
Advertisement
Advertisement

نادیہ حسین کے گھر میں چوری کی واردات

Now Reading:

نادیہ حسین کے گھر میں چوری کی واردات

نادیہ حسین کے گھر میں چوری کی واردات

معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ، بیوٹیشن اور کامیاب کاروباری خاتون نادیہ حسین کے گھر میں چوری کی واردات پیش آئی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ و بیوٹیشن نادیہ حسین نے بتایا کہ امریکہ میں ان کے گھر میں چوری ہوئی جس میں ان کا سب کچھ لُٹ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گھر کے تمام کمرے اور دروازے بند کر دیئے تھے لیکن ایک دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا جو ہمارے کمرے کی بالکنی کا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چور نے اسی راستے کا فائدہ اٹھایا اور سب کچھ لے اُڑا حتیٰ کہ میری پلاسٹک جیولری بھی لے گیا۔

نادیہ حسین نے کہا کہ ان کے کمرے میں کیمرے نہیں تھے، اس لیے چور آرام سے فرار ہو گیا کیونکہ وہ اس وقت امریکہ میں نہیں تھیں ان کے شوہر نے انہیں فون پر اس واقعے کی اطلاع دی، جس پر وہ بہت حیران ہوئیں۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں شک ہے کہ یہ چور ممکنہ طور پر کوئی جاننے والا تھا۔

انہوں نے ایک اور واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر نے ان کے لیے نئی گاڑی خریدی تھی لیکن ایک روڑ حادثہ پیش آنے کے بعد ان کے ناتجربہ کار ڈرائیور نے حادثے کے بعد گاڑی سڑک پر چھوڑ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں واقعات ان کے لیے بہت تکلیف دہ تھے جو وہ کبھی نہیں بھول سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوہر رشید کے بعد علی رحمان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار
جنس تبدیل کرکے لڑکی بننے والے بھارتی کرکٹر کی کہانی نے سب کو حیران کردیا
معروف بھارتی اداکار سونو سود نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا
احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی
معروف بھارتی گٹارسٹ کی گھر سے لاش برآمد
’ 2025 میں میوزک لوورز کو پنجابی، اردو اور سرائیکی زبان میں شاندار گیت سننے کو ملیں گے ‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر