Advertisement
Advertisement
Advertisement

منفرد اسلوب کے شاعر جون ایلیا کا 93واں یوم پیدائش

Now Reading:

منفرد اسلوب کے شاعر جون ایلیا کا 93واں یوم پیدائش
جون ایلیا

منفرد اسلوب کے شاعر جون ایلیا کا 93واں یوم پیدائش

برجستہ اور بے ساختہ شعر کہنے والے منفرد اسلو ب کے ممتاز شاعر جون ایلیا کے مداح آج ان کا 93واں یوم پیدائش منارہے ہیں۔

جون ایلیا 14 دسمبر 1931 کو امروہہ کے ایک علمی اور ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے بھائی رئیس امروہوی بھی نمایاں شاعر تھے۔

جون ایلیا نے پہلا شعر صرف آٹھ سال کی عمر میں کہا اور پھر عمر بھر سخن وری کرتے رہے۔وہ برصغیر ‏میں نمایاں حیثیت رکھنے والے پاکستانی شاعر، فلسفی، سوانح نگار ‏اور عالم تھے، جنہیں انوکھے انداز تحریر کی وجہ سے سراہا جاتا ہے۔

جو گزاری نہ جا سکی ہم سے

ہم نے وہ زندگی گزاری ہے

Advertisement

جون ایلیا کو ‏عربی، انگریزی، فارسی، سنسکرت اور عبرانی زبانوں میں مہارت ‏حاصل تھی۔ انہیں اقدار شکن، منفرد اور باغی کہا جاتا ہے۔

علاج یہ ہے کہ مجبور کر دیا جاؤں

وگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے

جون نے اردو شاعری کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا۔ جون ایلیا نے درد میں ڈوبے کئی شعر کہے، اور عشقیہ شاعری میں تو جیسے انہیں کمال حاصل تھا۔

مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہے

تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا

Advertisement

شاعری میں انتہائی سادہ الفاظ سے ایک مشکل مضمون کو بیان کرنا ان کا  ایک خاص وصف رہا ہے۔

یہ بہت غم کی بات ہو شاید

اب تو غم بھی گنوا چکا ہوں میں

جون ایلیا عجز و انکساری، جذبات اور محبت کے شاعر تھے، ان کا اسلوب آج بھی دنیا ئے شعر و ادب میں منفرد مانا جاتا ہے۔لیکن انہیں اپنا تحریری کام شائع ‏کروانے پر کبھی بھی راضی نہ کیا جا سکا۔

مستقل بولتا ہی رہتا ہوں

کتنا خاموش ہوں میں اندر سے

Advertisement

ان کا پہلا شعری مجموعہ ‏’شاید‘ اس وقت شائع ہوا جب ان کی عمر 60 سال کی تھی۔ان کی ‏شاعری کا دوسرا مجموعہ ’یعنی ‘ان کی وفات کے بعد 2003ء میں ‏شائع ہوا اور تیسرا مجموعہ بعنوان ’گمان ‘2004ء میں شائع ہوا۔

جون ایلیا  8 نومبر 2002ء کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے، انہیں کراچی میں واقع  سخی حسن  کےقبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی قبر کے کتبے پہ ان کا یہ شعر درج ہے۔

میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس

خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا
چاہت فتح علی خان کی متھیرا کے ہمراہ ویڈیوز وائرل
بھارتی اداکار راجپال یادیو کے والد چل بسے
سیف علی خان کا صحت یابی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا
تینوں بیویوں کی وجہ سے میری زندگی جنت بنی ہوئی ہے، اقرار الحسن
معروف بھارتی ہدایتکار رام گوپال ورما کو عدالت نے تین ماہ قید کی سزا سنا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر