Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسحور کن دھنوں کے خالق شوکت علی ناشاد کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس بیت گئے

Now Reading:

مسحور کن دھنوں کے خالق شوکت علی ناشاد کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس بیت گئے

مسحور کن دھنوں کے خالق شوکت علی ناشاد کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس بیت گئے

مسحور کن دھنوں کے خالق شوکت علی ناشاد کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس بیت گئے۔

شوکت علی ناشاد نے درجنوں فلموں میں اشعار کو اس خوبصورتی سے سروں میں ڈھالا کہ وہ شاہکار گیت بن گئے، ناشاد اپنے بے مثال کام کی بدولت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے بے مثل موسیقار شوکت علی ناشاد 1923 کو دہلی میں پیدا ہوئے، اصل نام شوکت علی دہلوی تھا، انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم ماسٹر غلام حسین اور موسیقار نوشاد علی سے حاصل کی، ناشاد نے 1947 سے 1962 تک 30 بھارتی فلموں میں موسیقی دی۔

بحیثیت موسیقار ان کی پہلی فلم ’’ٹوٹے تارے‘‘ تھی، بھارتی فلم ’’بارہ دری‘‘ میں ان کی ترتیب دی ہوئی موسیقی کے تمام نغمے سپر ہٹ ہوئے، ناشاد 1964 میں بھارت سے پاکستان منتقل ہوگئے اور اپنی خوبصورت موسیقی سے یہاں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔

انہوں نے دلدار، رام بھروسے، سالگرہ، بہارو پھول برساؤ، دیدار، نیا رستہ، زینت، پالکی، اور ملن سمیت کئی فلموں میں اشعار کو اس خوبصورتی سے سروں میں ڈھالا کہ وہ شاہکار گیت بن گئے۔

Advertisement

موسیقی کی دنیا کا یہ چمکتا ستارہ 14 جنوری 1981 میں ہمیشہ کے لیے نظروں سے اوجھل ہوگیا، لیکن ان کا بے مثل کام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکھنے کی لگن ہو تو دیوار یا درخت سے بھی سیکھا جا سکتا ہے، سلمان خان
وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر سونو سود کا وضاحتی بیان سامنے آگیا
چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے
اداکارہ انجلین ملک سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی
جراسک ورلڈ ری برتھ کا ٹریلر جاری
سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق بیان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر