Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیف علی خان کا صحت یابی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

Now Reading:

سیف علی خان کا صحت یابی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

سیف علی خان کا صحت یابی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کا صحت یابی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف نے ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کروادیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے 16 جنوری کو 2:30 سے ​​2:40 کی درمیانی شب اپنے گھر میں ہنگامہ آرائی کی آوازیں سنی، میں اپنی بیوی کرینہ کے ساتھ عمارت کی 12ویں منزل پر اپنے کمرے میں تھا کہ چھوٹے بیٹے جے کے رونے کی آواز سن کر کمرے سے باہر نکلا’۔

انہوں نے کہا کہ’11ویں منزل پر آیا جہاں میرے بیٹے اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے موجود تھے،  شور سننے کے بعد جیسے ہی میں جے کے کمرے میں پہنچا میں نے دیکھا کہ اس کی نرس ایک اجنبی سے اونچی آواز میں بات کررہی ہے‘۔

سیف علی خان نے کہا کہ ’اس شخص کے پاس چاقو تھا، ایک خطرہ محسوس کرتے ہوئے میں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن تھوڑی دیر بعد اس شخص نے مجھے مارنا شروع کردیا، اس نے میری پیٹھ، گردن اور ہاتھوں میں چھرا گھونپ دیا، اس دوران جے نرس کے ساتھ کمرے سے نکل گیا‘۔

اداکار نے کہا کہ ’میں نے کسی طرح حملہ آور پر قابو پانے کی کوشش کی اور اسے کمرے کے اندر بند کردیا، کرینہ اور میرے بیٹے مجھے زخمی اور خون بہتا دیکھ کر ڈرگئے، اس کے بعد مجھے اسپتال لے جایا گیا جب کہ حملہ آور بھاگنے میں کامیاب رہا‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ 16 جنوری کو رات 3 بجے کے قریب سیف علی خان کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکھنے کی لگن ہو تو دیوار یا درخت سے بھی سیکھا جا سکتا ہے، سلمان خان
وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر سونو سود کا وضاحتی بیان سامنے آگیا
چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے
اداکارہ انجلین ملک سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی
جراسک ورلڈ ری برتھ کا ٹریلر جاری
سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق بیان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر