Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر خان نے میرے شو کا فارمیٹ چوری کیا; حنا بیات کا انکشاف

Now Reading:

عامر خان نے میرے شو کا فارمیٹ چوری کیا; حنا بیات کا انکشاف

عامر خان نے میرے شو کا فارمیٹ چوری کیا; حنا بیات کا انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ حنا بیات نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے میرے شو کا فارمیٹ چوری کیا۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ حنا بیات نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکار عامر خان کا پروگرام ’ستیہ میں وجیتے‘ جو بھارتی نجی ٹی وی چینل پر نشر ہوا کرتا تھا، ان کے پروگرام کے فارمیٹ کو چوری کر کے بنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عامر خان کے اس شو کا تصور (کانسیپٹ) اور سیٹ ڈیزائن تک ان کے پروگرام سے ملتا جلتا تھا، جس پر ان کی ٹیم کے کئی افراد حیران رہ گئے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں اس پروگرام کے ذریعے سماجی مسائل پر بات کرنے اور بہت سی کہانیاں لوگوں کو بیان کرنے کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ان کے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ حنا بیات نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک میزبان کے طور پر کیا اور سماجی مسائل پر مبنی پہلا پروگرام پیش کیا، جس میں ممنوعہ موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ ان کے اس اقدام سے کئی لوگوں کو مسائل کے حل اور شعور حاصل کرنے میں مدد ملی۔ بعد میں انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور وہاں بھی کامیابی سمیٹی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکھنے کی لگن ہو تو دیوار یا درخت سے بھی سیکھا جا سکتا ہے، سلمان خان
وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر سونو سود کا وضاحتی بیان سامنے آگیا
چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے
اداکارہ انجلین ملک سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی
جراسک ورلڈ ری برتھ کا ٹریلر جاری
سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق بیان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر