
جسٹن بیبر نے اہلیہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنے کی تردید کردی
معروف ہالی ووڈ گلوکار جسٹن بیبر نے اہلیہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنے کی تردید کردی ہے۔
حال ہی میں معروف ہالی ووڈ گلوکار جسٹن بیبر نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی بیوی کو ان فالو نہیں کیا بلکہ کسی اور نے ان کے اکاؤنٹ سے ایسا کیا اور انکا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔
تاہم یہ اسٹوری بھی بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی۔ اب جسٹن دوبارہ ہیلی کے فالوورز کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔
2018 میں شادی کرنے والا یہ جوڑا طلاق کی افواہوں کا سامنا کئی بار کر چکا ہے لیکن وہ ان افواہوں کو صرف ’شور‘ سمجھتے ہیں اور انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News