
اداکار محسن عباس نے دُلہا بنے وائرل تصاویر پر وضاحت دے دی
پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار محسن عباس نے دُلہا بنے وائرل تصاویر پر وضاحت دے دی ہے۔
یاد رہے کہ اداکار محسن عباس حیدر نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چند تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں اداکار کو سفید کرتے، پھولوں کے ہار پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ان تصاویر کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہی تھا کہ صارفین نے اداکار کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع کر دی تھیں۔
تاہم حال ہی میں اداکار نے اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی ہے۔
محسن عباس نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اداکار کا کہنا تھا کہ ’نیک تمناؤں کیلئے آپ سب کا بہت شکریہ لیکن میں شادی نہیں کر رہا ہوں، میری حالیہ اسٹوریز ایک نجی تقریب سے لی گئی ہیں۔‘
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News