
بیٹے پر سابق اہلیہ نے تشدد کے جھوٹے الزامات لگائے، والدہ فیروز خان
پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے پر سابق اہلیہ نے تشدد کے جھوٹے الزامات لگائے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی والدہ نے ایک انٹرویو کے دوران پہلی بار بیٹے کی طلاق پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ بیٹے کی طلاق کے بعد لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، وہ باتیں سامنے لانا چاہیں تو بہت ساری باتیں ہیں لیکن وہ کچھ نہیں کہنا چاہتیں۔ سماج میں ویسے بھی عورت کی بات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، ایسا سمجھا جاتا ہے کہ مرد پتھر کا بنا ہوتا ہے، وہ لوہے کا ہوتا ہے، اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
والدہ فیروز خان نے کہا کہ بہت سارے مرد غصہ والے ہوتے ہیں، وہ تیز آواز میں بات کرنے کے عادی ہوتے ہیں لیکن تیز آواز میں بات کرنے کا مطلب تشدد نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ فیروز خان کی طلاق مشترکہ خاندان کی وجہ سے نہیں ہوئی، مشترکہ خاندان ہونے کے باوجود ان کے بیٹے اپنی اہلیہ کو تمام سہولیات دیتے تھے، ان کی سابق بہو کو ہر چیز ملتی تھی، یہ تاثر غلط ہے کہ مشترکہ خاندان کی وجہ سے انہیں کچھ نہیں ملتا تھا۔
اداکار کی والدہ نے ذو معنی الفاظ میں کہا کہ بیٹے کی طلاق کے وقت عورت کارڈ چل رہا تھا، ہر کوئی ان کے بیٹے پر الزام لگا رہا تھا، کسی نے ان کے بیٹے کا ساتھ نہیں دیا، کسی نے بھی ان کے حق میں ایک لفظ نہیں بولا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News