
تینوں بیویوں کی وجہ سے میری زندگی جنت بنی ہوئی ہے، اقرار الحسن
ٹی وی میزبان اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ تینوں بیویوں کی وجہ سے میری زندگی جنت بنی ہوئی ہے۔
حال ہی میں ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی کامیاب شادیوں کا سہرا بیویوں کو دیا اور کہا کہ ان کی تینوں بیویاں شکر گزار اور صبر کرنے والی ہیں، کبھی انہوں نے ایک دوسرے سے حسد نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ تعلقات میں سچائی کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے، کامیاب تعلقات اور شادیوں کا تعلق سچائی سے ہوتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اقرار الحسن نے کہا کہ جب وہ دوسری شادی کر رہے تھے، اس وقت نکاح پر وہ اپنی پہلی بیوی سے فون پر گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کبھی اپنے معاملات خفیہ نہیں رکھے۔
ٹی وی میزبان نے کہا کہ انہوں نے کسی سے کوئی بات نہیں چھپائی، کیوں کہ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے 10 ہزار غلط باتیں کرنی پڑتی ہیں۔
اقرار الحسن نے کہا کہ انہوں نے کبھی چیزیں منظم منصوبہ بندی سے نہیں کیں، ان ساری باتوں کا کریڈٹ ان کی بیویوں کو جاتا ہے، خدا انہیں لمبی عمر اور صحت دے، تینوں بیویوں کی وجہ سے ان کی زندگی جنت بنی ہوئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News