
سپر ہٹ فلم مولا جٹ کے پروڈیوسر محمد سرور بھٹی انتقال کر گئے
سپر ہٹ فلم مولا جٹ کے پروڈیوسر محمد سرور بھٹی انتقال کر گئے۔
معروف پروڈیوسر محمد سرور بھٹی 13 جنوری کو ہارٹ اٹیک کے باعث پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں انتقال کر گئے، انہوں نے ماضی میں متعدد مقبول اور بلاک بسٹر فلمیں پروڈیوس کیں۔
محمد سرور بھٹی نے ’بابو پروڈکشن‘ کے بینر تلے فلم پروڈکشن کا کام جاری رکھا اور ماضی کی متعدد فلموں کو پروڈیوس کیا۔ ان کی جانب سے پروڈیوس کردہ مقبول ترین فلموں میں ’مولا جٹ، چن وریام اور بازار حسن‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔
محمد سرور بھٹی کے انتقال پر فلم انڈسٹری کی شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کیں۔
ان کی پروڈیوس کردہ فلم ’مولا جٹ‘ کے ریمیک کے ہدایت کار بلال لاشاری نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی موت کو فلم انڈسٹری کے لیے نقصان قرار دیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News