
معروف بھارتی ہدایتکار رام گوپال ورما کو عدالت نے تین ماہ قید کی سزا سنا دی
معروف بھارتی ہدایتکار رام گوپال ورما کو عدالت نے تین ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کے تحت آیا، جو ناکافی فنڈز یا ادائیگی کی مقررہ حد سے تجاوز کرنے پر چیک کے رد ہونے سے متعلق ہے۔
عدالتی فیصلہ 21 جنوری کو سنایا جانا تھا، تاہم رام گوپال ورما کی غیر موجودگی کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ ان کی غیر حاضری پر مجسٹریٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔
سزا سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ملزم نے مقدمے کی سماعت کے دوران کوئی وقت حراست میں نہیں گزارا، اس لیے ’سی آر پی سی‘ کی دفعہ 428 کے تحت کوئی رعایت ممکن نہیں۔
علاوہ ازیں رام گوپال ورما کو شکایت کنندہ کو تین ماہ کے اندر 3.72 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، بصورت دیگر انہیں مزید تین ماہ کی قید کا سامنا کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ کیس 2018 میں کمپنی شری کی جانب سے درج کیا گیا تھا، جسے مہیش چندر مشرا نے نمایاں کیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News