
معروف اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا سے وقفہ لے لیاہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں لکھا کہ ’زندگی میں کبھی کبھار پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے تاکہ خود کو وقت دے کر دوبارہ بہتر محسوس کیا جا سکے‘۔
انہوں نے لکھا کہ حالیہ دنوں وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہیں، اور ان کے چاہنے والوں نے اس بات کو محسوس کیا، جس پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور یہ وقفہ صرف عارضی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ جلد ہی دوبارہ سوشل میڈیا پر متحرک ہو جائیں گی۔
اداکارہ نے ایسے وقت پر سوشل میڈیا سے وقفہ لیا ہے جبکہ حال ہی میں ان کی بولڈ فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سمیت دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو غیر فعال نہیں کیا، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان کیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News