
معروف بھارتی اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا
معروف بھارتی اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان کی اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا ہے۔
حال ہی میں معروف بھارتی اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میری اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا ہے۔
اداکار ساحل خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ اس خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں، اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے ‘۔
واضح رہے کہ ساحل خان نے گزشتہ برس یورپ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ میلانا الیگزینڈرا سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News