Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکار سونو سود نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

Now Reading:

معروف بھارتی اداکار سونو سود نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر سونو سود کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

معروف بھارتی اداکار سونو سود نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا ہے۔

حال ہی میں معروف بھارتی اداکار سونو سود نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ ہمیشہ سے ویجٹیرین ہیں اور کبھی سبزی اور دالوں کے سوا غذا یا شراب کا استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی مضبوط جسمانی ساخت کا سہرا ان کی خوراک اور پنجابی جینیات کو جاتا ہے، جو انہوں نے اپنے والدین سے وراثت میں حاصل کی۔

سونو سود نے کہا کہ فٹ رہنے کے لیے سپلیمنٹس ضروری نہیں۔ اگرچہ انہوں نے پروٹین پاؤڈر کا استعمال کیا ہے، لیکن وہ سپلیمنٹس اور اسٹیرائڈز سے گریز کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پرتعیش ہوٹلوں میں بھی سادہ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، جیسے سلاد اور انڈے کی سفیدی۔ اس کے علاوہ دال اور چاول ایک ایسی ڈش ہے جس پر ہمیشہ گزارہ کر سکتے ہیں۔

Advertisement

اداکار نے کہا کہ انکی فٹنس کا راز صرف مستقل ورزش اور سادہ خوراک کا استعمال ہے۔ وہ اپنے ناشتے میں انڈے کی سفیدی، ایووکاڈو، سبزیاں اور پپیتا شامل کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں سونو سود کی نئی فلم فتح ریلیز ہوئی ہے جس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس ان کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کر رہی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی ماڈل عرفی جاوید نے منگنی کرلی؟
احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کی تصاویر وائرل
بھارتی گلوکار کی گھر سے لاش برآمد
راکھی ساونت سے 14 فروری کو نکاح ہونے جا رہا ہے، مفتی قوی کا دعویٰ
انڈیاز گاٹ لیٹنٹ کی تمام ویڈیوز یوٹیوب سے کس نے ڈیلیٹ کیں؟
معروف شاعر فیض احمد فیض کا 114واں یومِ پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر