
لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کی صحت سے متعلق ٹیم کا اہم بیان سامنے آگیا
صوفی گائیکی کی لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کی صحت سے متعلق ٹیم کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
گلوکارہ عابدہ پروین کو حال ہی میں قطر کے نیشنل میوزیم میں ہونے والے فیشن اور موسیقی کے شو میں ویل چیئر پر دیکھا گیا تھا۔
عابدہ پروین مذکورہ شو میں ویل چیئر پر بیٹھ کر بھی صوفیانہ کلام گاتی دکھائی دی تھیں جبکہ اداکارہ مایا علی نے بھی ان سے ملاقات کی تھی اور اس وقت بھی صوفی گلوکارہ ویل چیئر پر تھیں۔
عابدہ پروین کے ویل چیئر پر ہونے کی وجہ سے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور ان کی خرابی صحت سے متعلق چہ مگوئیاں کرنے لگے۔
تاہم اب گلوکارہ کی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ عابدہ پروین روبہ صحت ہیں، ان کے حوالے سے کی گئی قیاس آرائیوں میں کوئی سچائی نہیں، مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
عابدہ پروین کی ٹیم نے مداحوں کو کہا کہ ان کی پریشانی درست نہیں، صوفی گلوکارہ بالکل ٹھیک ہیں، وہ کسی بیماری کی وجہ سے ویل چیئر پر نہیں تھیں۔
ٹیم کا کہنا تھا کہ نیشنل میوزیم قطر میں طویل راستے کی وجہ سے عابدہ پروین نے ویل چیئر کی سہولت استعمال کرنے کا فیصلہ لیا، ان کی صحت کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News