
سلمان خان کے بعد دیگر بالی ووڈ ستاروں کو بھی قتل کی دھمکی آمیز ای میل موصول
سلمان خان کے بعد دیگر بالی ووڈ ستاروں کو بھی قتل کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سگندھا مشرا، کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا، اداکار راج پال یادیو اور کپل شرما کو قتل کرنے کی ای میلز موصول ہوئی ہیں۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دھمکیاں بیرون ملک سے موصول ہوئی ہیں۔
بی این ایس کی دفعہ 351(3) کے تحت ایک نامعلوم شخص کے خلاف امبولی پولیس میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس کی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بشنو نامی شخص نے ای میل میں لکھا کہ ‘ہم آپ کی حالیہ سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ یہ ضروری ہے ہم آپ کی توجہ ایک حساس معاملے کی طرف دلائیں’۔
ای میل میں لکھا کہ ‘یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ یا آپ کو ہراساں کرنے کی کوشش نہیں ہے، ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس پیغام کو انتہائی سنجیدگی اور رازداری سے لیں’۔
پولیس کے مطابق ای میل میں ان مشہور شخصیات سے 8 گھنٹے میں جواب طلب کیا گیا ورنہ انہیں ذاتی اور پیشہ ورانہ اعتبار سے نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News