Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف گلوکارہ شکیرا کی صحت ناساز؛ اسپتال منتقل

Now Reading:

معروف گلوکارہ شکیرا کی صحت ناساز؛ اسپتال منتقل
گلوکارہ شکیرا

کولمبئین پاپ گلوکارہ شکیرا کی صحت ناساز ہے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ، پیرو میں شیڈول گلوکارہ نے اپنے تمام کنسرٹس بھی منسوخ کردیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کا علاج جاری ہے جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف گلوکارہ شکیرا نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے تاہم وہ جلد صحتیاب ہو کر مداحوں سے ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں آج پرفارم نہ کرنے پر افسوس ہے لیکن وہ پیرو کے عوام سے ملنے کے لیے پُرجوش ہیں اور جلد ہی ان کیلئے پرفارم بھی کریں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گلوکارہ شکیرا جمعہ کے روز پیرو پہنچی تھیں جہاں ان کے متعدد کنسرٹس شیڈول تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی اداکار سونو سود کی اہلیہ کار حادثے میں شدید زخمی
بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش
سلمان خان کا اپنی نئی فلم ’’سکندر‘‘ کی کامیابی سے متعلق بڑا دعویٰ
انقلابی شاعر حبیب جالب کا 97 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
عائزہ خان نے بھارتی پراجیکٹ میں کام کرنے کا اشارہ دے دیا
منال خان کا نماز اور روزوں پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر