Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرینہ کپور سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں

Now Reading:

کرینہ کپور سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں

کرینہ کپور سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اپنے شوہر اداکار سیف علی خان پر حملے اور اس سے متعلق زیرِ گردش قیاس آرائیوں پر سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔

چند روز قبل سوشل میڈیا صارفین نے اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد کرینہ کپور پر کئی الزامات لگائے تھے جس کے بعد اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک پیغام شیئر کیا۔

اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ آپ کبھی بھی شادیوں، طلاقوں، پریشانیوں، بچے کی پیدائش، کسی عزیز کی موت اور والدین کی موت کو کبھی نہیں سمجھ سکتے جب تک کہ یہ حقیقت میں آپ کے ساتھ نہیں ہوا ہو۔

کرینہ کپور نے مزید لکھا کہ کسی کے خیالات یا تصورات کا حقیقت سے تعلق نہیں، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ سب سے زیادہ ہوشیار اور سب جانتا ہے تو یہ اس وقت تک ہے جب تک زندگی آپ پر مہربان ہے۔

واضح رہے کہ 16 جنوری کو رات 3 بجے کے قریب سیف علی خان کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہ رخ خان ایک کامیاب انسان کیسے بننے؟ بالی ووڈ کنگ نے بتادیا
بھارتی اداکار سونو سود کی اہلیہ کار حادثے میں شدید زخمی
بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش
سلمان خان کا اپنی نئی فلم ’’سکندر‘‘ کی کامیابی سے متعلق بڑا دعویٰ
انقلابی شاعر حبیب جالب کا 97 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
عائزہ خان نے بھارتی پراجیکٹ میں کام کرنے کا اشارہ دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر