اداکارہ ریشم نے خلیل الرحمان قمر کو ’’بدتمیز‘‘ قرار دے دیا
پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریشم نے ڈرامہ نویس اور شاعر خلیل الرحمان قمر کو ’’بدتمیز‘‘ قرار دے دیا۔
اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر کے ساتھ اپنے ایک تلخ تجربے کو شیئر کیا اور بتایا کہ کس طرح خلیل الرحمان نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں نظرانداز کیا۔
انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر اب صرف بھارتی فلموں کی کاپی کر رہے ہیں، ان کے مکالمے اب خود ان کے خلاف جا رہے ہیں، ان کے قلم کی وہ طاقت نہیں رہی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ ریشم نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہمایوں سعید کی دعوت پر ایک پارٹی میں شریک ہوئی جہاں خلیل الرحمان قمر بھی موجود تھے، میں نے تمام مہمانوں کی طرح ان کو بھی سلام کیا لیکن انہوں نے انتہائی غیر شائستہ رویہ اختیار کیا اور میرے ساتھ بدتمیزی کی۔
ریشم نے بتایا کہ سلام کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے ان سے بدتمیزی کی اور چلا کر انہیں کہا کہ وہ ان سے دور ہوجائیں، وہ ان سے بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں خلیل الرحمان قمر کے اس رویے پر حیران رہ گئی اور خاموشی اختیار کر لی، ورنہ میں جانتی ہوں کہ ایسے لوگوں کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
