
بالی ووڈ موسیقار و گلوکار وشال ددلانی سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی
بالی ووڈ موسیقار و گلوکار وشال ددلانی سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو یہ خبر سامنے آئی کہ گلوکار وشال ددلانی ایک حادثے میں زخمی ہوئے اور ان کا علاج جاری ہے۔ ابھی تک حادثے کی مزید تفصیلات یا علاج کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
تاہم وشال ددلانی نے خود انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ یہ ایک معمولی حادثہ تھا، میں جلد واپس آؤں گا، جلد ہی پونے میں ملتے ہیں۔
واضح رہے کہ گلوکار وشال کو ساتھی شیکھر کے ساتھ 2 مارچ کو پونے میں کنسرٹ میں پرفارم کرنا تھا، تاہم حادثے کے باعث ان کا شو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News