
جب سیف علی خان زخمی ہوئے تو بیٹے تیمور نے کیا سوال کیا؟ اداکار نے بتا دیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے گھر میں خود پر ہونے والے حملے میں زخمی ہونے کے بعد بیٹے تیمور کے ردعمل کے بارے میں بتادیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ مہینے اپنے گھر ہونے والی واردات کا قصہ اور اس میں اپنے معصوم بیٹے کے ردعمل کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ شروع میں مجھے بالکل احساس نہیں ہوا کہ مجھے چھری لگی ہے، کچھ تکلیف تو محسوس ہو رہی تھی، جیسے میری کمر میں کچھ مسئلہ ہوا ہے، اس دوران کرینہ مجھے کہنے لگیں کہ آپ اسپتال پہنچیں، میں اپنی بہن کے گھر چلی جاتی ہوں، وہ جلدی میں کالز کر رہی تھی، اس وقت کوئی اور نہیں تھا۔
اداکار نے کہا کہ میں نے انہیں کہا کہ میں ٹھیک ہوں، ابھی مر نہیں رہا، اس موقع پر چھوٹے بیٹے تیمور نے مجھ سے پوچھا کیا آپ مر جائیں گے؟ تاہم میں نے انہیں جواب نہیں دیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News