
عمر شریف اور معین اختر اپنے فن کے بادشاہ تھے، راجپال یادیو
بالی ووڈ کے معروف کامیڈین و اداکار راجپال یادیو کا کہنا ہے کہ عمر شریف اور معین اختر اپنے فن کے بادشاہ تھے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف کامیڈین و اداکار راجپال یادیو نے دبئی میں پاکستانی یوٹیوبر کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری سمیت پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی۔
میزبان کی جانب سے پاکستان مخالف فلموں کے سوال پر بات کرتے ہوئے راج پال نے کہا کہ یہ ایک حساس سوال ہے، ہم ہر سال تقریباً 500 فلمیں بناتے ہیں جن میں کچھ انٹرٹینمنٹ اور کچھ ایکشن فلمز ہوتی ہیں لیکن آخر میں فلموں میں کام کرنے والے انسان ہیں اور اپنے کام سے جذبات کو دکھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان 500 فلموں میں سے صرف 2 فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو تاریخ یا تنازع پر مبنی ہوتی ہے، میں نے اسی طرح کی ایک فلم کی تھی لیکن پختہ ہونے اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد میں نے کسی ایسی فلم کا حصہ نہ بننے کا انتخاب کیا جس سے پاکستان یا بھارت دونوں کے جذبات مجروح ہوں۔
پاکستانی لیجنڈ کامیڈین عمر شریف اور معین اختر پر بات کرتے ہوئے بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ عمر شریف اور معین اختر اپنے فن کے بادشاہ تھے، ہم عمر شریف کی آڈیو کیسٹ سنتے تھے، وہ اسٹارز تھے اور قدرتی طور پر تخلیقی صلاحیتوں سے نوازے گئے تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News