Advertisement
Advertisement
Advertisement

اردو ادب کے مایہ ناز شاعر مرزا غالب کی 156ویں برسی

Now Reading:

اردو ادب کے مایہ ناز شاعر مرزا غالب کی 156ویں برسی

اردو ادب کے مایہ ناز شاعر مرزا غالب کی 156ویں برسی

اردو ادب کے مایہ ناز شاعراور نثر کو نئے رجحانات سے روشناس کروانے والے مرزا غالب کی آج 151 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

مرزا غالب کا اصل نام اسد اللہ بیگ تھا، وہ 27دسمبر 1797 ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ غالب اردو کے ایک منفرد شاعر تھے ان کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ زندگی کے مشاہدات، حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جاکر سمجھتے تھے اور اسے بڑی ہی سادگی سے عام لوگوں کی سمجھ بوجھ کے لیے بیان کردیتے تھے۔

غالب کی شاعری میں انسان اور کائنات کے مسائل کے ساتھ محبت اور زندگی سے وابستگی بھی بڑی شدت سے نظر آتی تھی۔ غالب کی تحریروں نے اردو شاعری کے دامن کو وسعت دی۔

غالب نے اردو میں جو نئی اصناف متعارف کروائیں اور جو خطوط لکھے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ شادی کے بعد مرزا کے اخراجات بڑھ گئے اور مقروض ہو گئے۔مالی پریشانیوں سے مجبور ہو کر غالب نے 1850 ء میں قلعہ کی ملازمت اختیار کی اور خاندان تیموری کی تاریخ لکھنے پر مامور ہوئے جس کا ماہانہ معاوضہ ان کے لیے 50روپے مقررکیا گیا۔

مرزاغالب نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور باہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا، غالبا یہی وہ پس منظر ہے جس نے ان کی نظر میں گہرائی اور فکر میں وسعت پیدا کی۔غالب نے کبھی بھی انگریز ثقافت کی تعریف نہیں کی البتہ انہوں نے اپنی شاعری اور نثر سے سائنسی دریافتوں کے حوالے سے مختلف مثالیں بیان کیں جنہیں اگر اپنا لیتے تو ان کا شمار دنیا کی بہترین قوموں میں ہوتا۔

Advertisement

آخری عمر میں غالب شدید بیمار رہنے لگے اور پھر 15 فروری 1869 ء کو خالق حقیقی سے جاملے۔ پاکستان میں 1969 ء میں غالب کی زندگی پر دستاویزی فلم بھی بنائی گئی جبکہ پاکستان میں غالب پر ڈرامہ بھی بنایا گیا جس میں قوی خان نے غالب کا کردارادا کیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہ رخ خان ایک کامیاب انسان کیسے بننے؟ بالی ووڈ کنگ نے بتادیا
بھارتی اداکار سونو سود کی اہلیہ کار حادثے میں شدید زخمی
بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش
سلمان خان کا اپنی نئی فلم ’’سکندر‘‘ کی کامیابی سے متعلق بڑا دعویٰ
انقلابی شاعر حبیب جالب کا 97 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
عائزہ خان نے بھارتی پراجیکٹ میں کام کرنے کا اشارہ دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر