Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف سندھی شاعر ڈاکٹر ذوالفقار سیال انتقال کر گئے

Now Reading:

معروف سندھی شاعر ڈاکٹر ذوالفقار سیال انتقال کر گئے

معروف سندھی شاعر ڈاکٹر ذوالفقار سیال انتقال کر گئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ سندھی شاعر ڈاکٹر ذوالفقار سیال انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی انور علی سیال کے چچا تھے، وہ گزشتہ دو ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ تاہم گزشتہ روز انتقال کر گئے۔

ذوالفقار علی سیال مئی 1957 میں ضلع لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے، انہوں نے جامشورو کی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ سے کیریئر کا آغاز کیا۔

ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال نے زمانہ طالب علمی میں ہی شاعری شروع کردی تھی اور انہوں نے 30 کے قریب کتابیں لکھیں۔

ان کے لکھے گئے متعدد نغموں کو سندھ کے معروف اور کلاسیکل گلوکاروں نے گایا اور ان کے گانے ریڈیو پاکستان سمیت پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہوتے رہے۔

Advertisement

ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال ریڈیو اور پی ٹی وی پر پروگرامات کی میزبانی بھی کرتے رہے جبکہ انہوں نے کراچی کے سول اسپتال اور چانڈکا میڈیکل کالج سمیت دیگر اسپتالوں میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) بھی خدمات سر انجام دیں۔

ڈاکٹر ذالفقار علی سیال سندھی ادبی سنگت کے سیکریٹری رہنے سمیت دیگر ادبی تنظیموں کے رہنما بھی رہے جبکہ حکومت پاکستان نے انہیں ان کی خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔

ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال کو زائد العمری کی وجہ سے متعدد طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ 14 فروری کو خالق حقیقی سے جاملے۔

ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال کی تدفین ان کے آبائی گاؤں میں ضلع لاڑکانہ میں کردی گئی، ان کی نماز جنازہ میں صوبائی وزیر ثقافت سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلمان خان کا اپنی نئی فلم ’’سکندر‘‘ کی کامیابی سے متعلق بڑا دعویٰ
انقلابی شاعر حبیب جالب کا 97 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
عائزہ خان نے بھارتی پراجیکٹ میں کام کرنے کا اشارہ دے دیا
منال خان کا نماز اور روزوں پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
پاکستانی ماڈل نادیہ حسین ایف آئی اے کے شکنجے میں آگئیں
ادکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر